امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون
جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
KARACHI:
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے امریکی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ وزیراعظم کی انسداد دہشت گردی سے متعلق حکمت عملی بھی قابل تعریف ہے۔
جان کیری نے وزیراعظم کو امریکی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2u7xux_nawaz-kerry_news