حصص مارکیٹ میں مندی194پوائنٹس کی کمی

مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس193.99 پوائنٹس کی کمی سے34516.30 ہوگیا


Business Reporter June 17, 2015
انڈیکس34516ہوگیا،26 ارب کانقصان،52 کروڑ50 لاکھ حصص کے سودے ۔ فوٹو : آئی این پی/فائل

ماہ صیام میں کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے اور بیشتر بڑے سرمایہ کاروں کی ادائیگی عمرہ کی غرض سے بیرون ملک روانگی جیسے عوامل کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کومندی کے اثرات غالب رہے۔

انڈیکس کی 34700 اور34600 کی 2 حدیں بیک وقت گرگئیں، 55.49 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 25 ارب 99 کروڑ47 لاکھ 78 ہزار 415 روپے ڈوب گئے، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر29 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے سبب یہ تیزی زیادہ دیرتک برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی کے زیراثر رہی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ 23 لاکھ95 ہزار371 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے80 لاکھ5 ہزار756 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے25 لاکھ23 ہزار716 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے48 لاکھ65 ہزار281 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔

مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس193.99 پوائنٹس کی کمی سے34516.30 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 176.84 پوائنٹس کی کمی سے21622.12 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 450.83 پوائنٹس کی کمی سے58134.44 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت7.57 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر52 کروڑ50 لاکھ48 ہزار280 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 373 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں138 کے بھاؤ میں اضافہ 207 کے داموں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں