کراچی میں ہیلمٹ کی پابندی پرعمل درآمد شروع

موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والے سیکڑوں افراد کےچالان کئےجاچکے ہیں۔


ویب ڈیسک June 17, 2015
ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 93 فیصد موٹر سائیکل جاں بحق و زخمی ہوتے ہیں جنہیں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ جسم کے بلائی حصوں میں چوٹیں آتی ہیں: ٹریفک پولیس فوٹو:فائل

ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیرشیخ کی جانب سے ہیلمٹ پر اٹھائی گئی پابندی 3 دن کی نرمی کے بعد ختم ہوگئی ہے اور اس پرعمل در آمد ایک مرتبہ شروع ہوگیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے عوامی شکایات کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے پرعائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے 3 روزکے لیے مہم موخر کردی تھی جس کی مدت گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی اور ٹریفک پولیس آج سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کردی ہے۔ شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی پر سیکڑوں چالان کئے جاچکے ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر مین ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 93 فیصد موٹر سائیکل جاں بحق و زخمی ہوتے ہیں، اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل پرسفر کے دوران لوگوں کا ہیلمٹ نہ پہنننا ہے، اس لئے عوام کے وسیع تر مفاد میں اس پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں