سلمان بٹ نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اقرار کر ہی لیا

پی سی بی نے اب ایک پیپر دیاجس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہیں،شہریار خان


Sports Reporter June 17, 2015
شہر یار خان نے کہا کہ سلمان بٹ نے اس پر دستخط کر دیے جس کے بعد وہ دستاویزات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجی جا رہی ہیں فوٹو: اے ایف پی/فائل

سلمان بٹ نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اقرار کر ہی لیا، چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے مطابق سابق کپتان نے ایک پیپر میں واضح الفاظ میں لکھاکہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ سلمان بٹ کا معاملہ فاسٹ بولر محمد عامر سے اس لحاظ سے مختلف تھا کہ سابق کپتان نے اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا پوری طرح اعتراف نہیں کیا تھا،سطحی طور پر انھوں نے اقرار کیا جس کی وجہ سے عائد پابندی میں نرمی کا معاملہ رکا ہوا تھا،پی سی بی نے اب ایک پیپر دیا جس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔

شہریارخان نے کہا کہ سلمان بٹ نے اس پر دستخط کر دیے جس کے بعد وہ دستاویزات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجی جا رہی ہیں،وہ سابق اوپنرکو طلب کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 2010 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورئہ انگلینڈ کے موقع پر سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے، ان تینوں پر نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کی گئی بلکہ برطانوی قوانین کے تحت لندن کی عدالت نے بھی سزا سنائی اور جیل جانا پڑا تھا۔ عامر پر عائد پابندی اس سال ستمبر میں ختم ہو رہی ہے تاہم انھیں آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں