پی سی بی نے آفریدی کو پریس کانفرنس سے روک دیا

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں لہٰذا اس کی پاسداری ضروری ہے، بورڈ آفیشل

پاکستانی اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کا فائل فوٹو، ورلڈ کپ میں ناکامی پر وہ شدید تنقید کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کی مجوزہ پریس کانفرنس آخری لمحات میں پی سی بی نے منسوخ کرادی۔


اسٹار بیٹسمین ٹی 20 ورلڈ کپ میں پرفارمنس پیش نہ کیے جانے کے بعد سے شدید تنقید کا شکار رہے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے ریٹائرمنٹ سے انکار کرتے ہوئے اتوار کو میڈیا نمائندوں کو اس حوالے سے آگاہی دینے کیلیے اپنے گھر مدعوکیاتھا، تاہم پی سی بی کی ہدایات پر انھوں نے اپنا ارادہ ترک کردیا، بھارتی خبررساں ایجنسی نے کھلاڑی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بورڈ نے آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بورڈ کے زیر معاہدہ پلیئرز کیلیے میڈیا سے گفتگو کیلیے بورڈ کی پیشگی اجازت لینا ضروری قرار دیاجاچکا ہے، یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید 32 سالہ آل رائونڈر اس پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیں گے، پی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں لہذا انھیں اس کے تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔پاکستان ٹیم کے تجربہ کار کرکٹر نے 2010 سے ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت چھوڑ رکھی ہے اور خود کو مختصر اوورز کی کرکٹ تک محدود کرلیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story