انڈر19 کرکٹ کوئٹہ کیخلاف کراچی ریجن کی مضبوط پوزیشن

مہمان ٹیم کو 6 وکٹ پر مزید 265 رنز درکار، فیصل آباد اور پی آئی اے کامیاب


Sports Desk October 15, 2012
مہمان ٹیم کو 6 وکٹ پر مزید 265 رنز درکار، فیصل آباد اور پی آئی اے کامیاب. فوٹو فائل

انٹر ریجن ڈپارٹمنٹس انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں فیصل آباد نے حیدرآباد ریجن کو اننگز اور 37 رنزسے مات دے دی۔

پی آئی اے نے کے آر ایل کو 6 وکٹ سے زیر کرلیا، ارباب نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 129 رنز بنائے، جواب میں فیصل آباد نے فہیم اشرف کے ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز کی بدولت251 رنز8 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ پر کراچی ریجن نے پہلی اننگز میں 295 رنز بنانے کے بعد کوئٹہ کو98 پرڈھیر کردیا، شیراز حسین نے3 شرجیل چوہدری اورعبدالرحمان نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، کراچی نے دوسری باری 126 رنز 7وکٹوں پر ڈیکلئیرڈ کرکے کوئٹہ کو323 رنز کا ہدف دے دیا۔

نور ولی نے دوسری اننگز میں51 رنز بنائے۔ 323 کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں پر58 رنز بنالیے ہیں،کراچی کو فتح کیلیے آخری روز 6 وکٹیں اور میزبان ٹیم کو265 رنز کی ضرورت ہے۔ایبٹ آباد میںمیزبان ٹیم کوکراچی ریجن کیخلاف آخری روز جیت لیے 228 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کے پاس 10 وکٹیں باقی ہیں،کراچی پہلی اننگز میں265 رنز بنانے کے بعد دوسری باری میں137 پر ڈھیر ہوگئی، کامران غلام نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایبٹ آباد پہلی اننگز میں 171 کے بعد دوسری باری میں بغیر کسی رنز کے نقصان پر3 رنز بنا چکی ہے لیکن فتح کیلیے ابھی اسے مزید 228 درکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں