ٹینس برطانیہ کی ہیتھر واٹسن نے تاریخ رقم کردی وکٹوریا آذرنیکا کی ٹائٹل فتح

وکٹوریا آذرنیکا نے فائنل میں جرمن حریف جولیا گوریجس کو 6-3،6-4 سے مات دیکر سیزن میں چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا۔


Sports Desk October 15, 2012
لنز آسٹریا: بیلا روس کی وکٹوریا آذرنیکا ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی تھامے مسکرارہی ہیں۔ فوٹو: اے پی

برطانیہ کی ہیتھر واٹسن نے جاپان ویمنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں چائنیز تائی پے کی چانگ کائی چین کو 7-5،5-7 اور 7-6(7/4) سے ہرایا، وہ 24 برسوں میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی انگلش کھلاڑی بنیں۔دوسری جانب بیلاروس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی نمبرون ٹینس پلیئر وکٹوریا آذرنیکا نے لنز ویمنز ٹینس ٹرافی جیت لی۔

انھوں نے فائنل میں جرمن حریف جولیا گوریجس کو 6-3،6-4 سے مات دیکر سیزن میں چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ شنگھائی ماسٹرز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، انھیں فائنل میں سربیا کے نووک ڈیجووک نے مات دیکر اگست میں یوایس اوپن فائنل میں ہارکا انتقام بھی لے لیا، اسکاٹش پلیئر کیخلاف ان کی فتح کا اسکور 5-7،7-6(13/11) اور 6-3 رہا۔ابتدائی سیٹ میں شکست پر ایک مرحلے میں نووک ڈیجووک نے انتہائی غصے کے عالم میں اپنا ریکٹ زمین پر زور سے مارکر توڑ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں