قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے علیل پارلیمینٹیرینز کی صحتیابی کے لئے دعا

دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اللہ خیر کرے، اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک June 17, 2015
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن موجود نہ تھا فوٹو: فائل 

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 2 پارلیمینٹیرین شبلی فراز اور ناصر خٹک کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز سادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن موجود نہ تھا جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی صرف شیریں رحمان موجود تھیں،اجلاس کے آغاز پرقومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی ناصر خٹک کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی گئی۔ جس پر اسپیکر نے ازراہ تفنن کہا کہ دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، اللہ خیر کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |