پرتگال میں بچے کی پیدائش پروالدین کے لئے 5 ہزاریورو دینے کا اعلان

والدین کو رقم دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرسکیں، مقامی انتظامیہ


ویب ڈیسک June 17, 2015
پرتگال میں اقتصادی بحران کے باعث بچوں کی پیدائش کی شرح انتہائی کم ہے فوٹو: فائل

پرتگال کے ایک قصبے میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکام نے بچے کی پیدائش پر والدین کو 5 ہزار یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پرتگال میں آبادی میں اضافے کی شرح یورپی یونین میں شامل ممالک میں سب سے کم ہے۔ آبادی میں کمی کے خدشے نے پُرتگال حکومت کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ آبادی میں کمی کے باعث پرتگال کے ایک قصبے الکوٹِی کی انتظامیہ نے ''بچوں کی پیدائش کے بدلے رقم'' کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت بچے کی پیدائش پر والدین کو 5 ہزار یورو دیئے جارہے ہیں تاکہ والدین اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرسکیں۔

قصبے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت اب تک 6 جوڑے بچوں کی پیدائش پر مالی معاونت حاصل کررہے ہیں، اس کے علاوہ رواں برس مزید بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال میں اقتصادی بحران کے باعث بچوں کی پیدائش کی شرح انتہائی کم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں کمی کا یہ رجحان جاری رہا تو 2060 تک اس کی آبادی ایک کروڑ 50 لاکھ سے کم ہوکر 86 لاکھ رہ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں