فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید انتہائی نامناسب ہے وزیراعظم نواز شریف

فوج پر تنقید سے پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے والےعناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 17, 2015
فوج پر تنقید سے تعمیر و ترقی میں خلل ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔نواز شریف، فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فوج پر تنقید انتہائی نامناسب ہے اس سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوان آپریشن ضرب عضب میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔ عسکری اور سیاسی قیادت کی ہم آہنگی نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا ہے اور ہم آہنگی کا عمل اسی جذبہ کے ساتھ جاری بھی رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نازک مرحلے پر ہے، اس موقع پر قومی سطح پر اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، فوج پر تنقید سے ملک کی تعمیر اور ترقی میں خلل ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہماری کردارکشی بند کی جائے اور ہم نے جوابی کردار کشی کی تو ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا، پیپلز پارٹی جنگ سے نہیں ڈرتی بلکہ جنگ کرنا ہمیں ہی آتا ہے، ہم نہیں چاہتے ادارے کمزور ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں