جاپان میں روبوٹ سے کار میں تبدیل ہونے والا ٹرانسفارمر تیار

روبوٹ صرف 10 سیکنڈز میں کار میں تبدیل ہو سکے گا جو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گا، جاپانی ماہرین


ویب ڈیسک June 17, 2015
روبوٹ اپنے پہیوں پر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پیروں پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔ فوٹو: فائل

ہم نے فلموں میں تو ایسے مناظر دیکھے ہیں جس میں ٹرانسفارمرز بجلی کی سی تیزی سے روبوٹ گاڑیوں میں بدل جاتے ہیں لیکن جاپانی انجینئرز نے ان فلمی مناظر کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو چند سیکنڈ میں کار کی شکل اختیارکرلیتا ہے۔



جاپانی کمپنی بریوو روبوٹکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے انجینئرز نے ایک ایسا ٹرانسفارمر روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو ساڑھے 3 میٹر بلند ہے اور صرف 10 سیکنڈ میں کار میں تبدیل ہونے کے بعد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔ جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کا ایک تہائی کام مکمل ہو چکا ہے اسے 2017 تک مارکیٹ میں متعارف کرادیا جائے گا۔



کمپنی کے مطابق اصل روبوٹ اپنی تکمیل کے بعد صرف 10 سیکنڈ میں روبوٹ سے کار اور کار سے روبوٹ میں تبدیل ہو سکے گا جب کہ اس کا وزن 700 کلوگرام ہوگا جو بالکل انسانوں کی طرح چل سکے گا اور اپنے پہیوں پر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پیروں پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا، ریموٹ کو کاک پٹ سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

بریوو روبوٹکس کی جانب سے اس ٹرانسفارمر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں روبوٹ کو بازو اٹھاتا اور سر کو گھماتا دکھایا گیا ہے، روبوٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک خاص سافٹ ویئر بھی تیار کیا گیا ہے جسے ہر کوئی آسانی سے کنٹرول کر سکتا یے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |