آصف زرداری نے فوج سے متعلق جو زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی خواجہ آصف
سابق صدر کو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیئے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے پاک فوج سے متعلق جو زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج سے متعلق جس قسم کی زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مینڈیٹ کے مطابق کراچی میں امن و امان لانے پر پر توجہ دینی چاہیئے، آصف زرداری صوبائی حکومت کے معاملات میں شفافیت لائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فوج سے متعلق بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2uby39_khawaja-asif_news