وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات منسوخ

وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر سے ملاقات سے معذرت کر لی ہے، ذرائع (ن) لیگ


ویب ڈیسک June 17, 2015
وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زردار ی کے درمیان آج کوئی ملاقات نہیں ہو گی، فرحت اللہ بابر۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q80/q80.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q123/q123.webp

https://img.express.pk/media/images/farhat/farhat.webp

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زردار ی کے درمیان آج کوئی ملاقات نہیں ہوگی تاہم ملاقات کے منسوخ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔



https://img.express.pk/media/images/q216/q216.webp

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوان آپریشن ضرب عضب میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔ عسکری اور سیاسی قیادت کی ہم آہنگی نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا ہے اور ہم آہنگی کا عمل اسی جذبہ کے ساتھ جاری بھی رہنا چاہیے۔

https://img.express.pk/media/images/q314/q314.webp

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نازک مرحلے پر ہے، اس موقع پر قومی سطح پر اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، فوج پر تنقید سے ملک کی تعمیر اور ترقی میں خلل ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا ۔



https://img.express.pk/media/images/q414/q414.webp

وفاقی وزرا نے بھی آصف زرداری کےبیان کی مذمت کی، اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں اور وہ نزاکتوں سے اچھی طرح واقف ہیں لہٰذا انہیں اپنی گفتگو میں احتیاط برتنی چاہیے کیوں کہ قومی سلامتی کے ادارے قابل تکریم ہیں اور فوجی جوان ضرب عضب میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی ان سے ملاقات موخر کرنا ضروری ہوگیا تھا امید ہے سابق صدر دل آزاری والی باتوں کا مداوا کریں گے۔



https://img.express.pk/media/images/q512/q512.webp

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج سے متعلق جس قسم کی زبان استعمال کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مینڈیٹ کے مطابق کراچی میں امن و امان لانے پر پر توجہ دینی چاہیئے، آصف زرداری صوبائی حکومت کے معاملات میں شفافیت لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |