روزانہ 10 گرام مونگ پھلی کھانے سے کینسرسے بچاؤ میں مدد ملتی ہے تحقیق

مونگ پھلی میں موجود وٹامن، فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں، ماہرین


ویب ڈیسک June 17, 2015
مونگ پھلی کھانے والی خواتین میں ذیابیطس بھی نہیں دیکھی گئی ۔تحقیق فوٹو: فائل

ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کے چند دانے روزانہ کھانے سے کینسر جیسے موزی سے جلد ہونے والی موت سے بچا سکتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ایپیڈیمیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ہالینڈ کی ماسٹر چٹ یونیورسٹی سے منسلک ماہرین نے سیکڑوں افراد کے روز مرہ معمولات اور ان کی غذا کے بارے اعداد و شمار کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی، جس کے مطابق وہ افراد جو روزانہ کم از کم 10 گرام مونگ پھلی کھاتے تھے ان میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کینسر اور دل کی بیماریوں کے خدشات کم پائے گئے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی کا روزانہ استعمال کرنے والی خواتین میں ذیابطیس کا مرض بھی کم پایا گیا۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پیئٹ وین ڈین برینڈٹ کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی یا دیگرمیوہ جات میں مختلف وٹامن، فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں جوکہ کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں