فیس بک پر امیتابھ کے مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی
امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بگ بی امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور اپنی فلمی مصروفیات سمیت گھریلو زندگی سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعدا د2 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ''فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد2 کروڑسے زائد ہوچکی ہے اور ان کا مقصد 3 کروڑ مداح بنانا ہے۔''
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔