دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن منایا جائے گا

15اکتوبر1965سے عالمی علامتی دن کے طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل کیا گیا


Staff Reporter October 15, 2012
نجی ادارے بھی نابینا لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں معاونت کریں،مظفر قریشی،پریس کانفرنس. فوٹو: ایکپریس نیوز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (پیر کو) سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائیگا جس کا مقصد ہے کہ بصارت سے محروم افرادکو تعارفی علامت کے طور جانا جائے۔

ان خیالات کا اظہار اتوار کو کراچی پریس کلب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی، انفارمیشن سیکریٹری علی چاچڑ، پروفیسر سلیم سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کا عالمی دن منا یا جاتا ہے، 1930میں فرانس کے شہر پیرس میں عام لاٹھیوںکو سفید رنگ دے کر متعارف کرانے کی روایت ڈالی گئی تھی اور 15 اکتوبر 1965 سے عالمی علامتی دن کے طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ دن پہلی بار15اکتوبر 1972 کو منایا گیا، سفید چھڑی تو نابینا افراد کو چلنے پھرنے میں تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم سفرزیست کیلیے تعلیم،روزگار،صحت اور آبادی کے قابل غور و فکر فوری توجہ طلب مسائل ہیں، انھوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے علاوہ نجی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ نابینا لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں معاونت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں