یمن کے دارالحکومت میں مساجد کے باہر دھماکوں میں 31 افراد ہلاک

دھماکے نماز کے اوقات میں کیے گئے جس میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے


ویب ڈیسک June 17, 2015
شدت پسندوں نے حوثی باغیوں کے سربراہ صالح الصمد کے گھر کو بھی دھماکے سے اڑادیا، فوٹو:فائل

یمن کے دارالحکومت صنعا میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں شدت پسندوں نے مسجد کو نشانہ بنایا جس میں ایک دہشت گرد نے بارود سے بھری کار مسجد سے ٹکرادی اس کے علاوہ ایک اور مسجد کو ٹائم بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور دونوں واقعات میں 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے نماز کے اوقات میں کیے گئے جس میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب شدت پسندوں نے حوثی باغیوں کے سربراہ صالح الصمد کے گھر کو بھی دھماکے سے اڑادیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں