پولیومہم میں مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے کمشنر کراچی

بیماریوں سے بچانا اور حفاظتی ٹیکہ جات کورس مکمل کرانا بچوں کا بنیادی حق ہے،ہاشم زیدی


Staff Reporter October 15, 2012
قومی فریضہ سمجھ کر ضلع کے ہر 5 سال کے بچے کو ویکسین ضرور پلائی جائے،سیف الرحمن. فوٹو: فائل

کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی نے کراچی کی ضلعی انتظامی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ آج سے شروع کی جانے والی انسدادپولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر عملدرآمدکرائیں تاکہ کراچی کے 5 سال سے کم عمرکے بچوںکوپولیو سے بچاؤکی حفاظتی خوراک پلائی جاسکے۔

ایکسپریس سے بات چیت میں کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی کاکہنا تھا کہ پولیووائرس کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انھوں نے پانچوں ڈپٹی کمشنر زسے کہاکہ آج سے شروع کی جانے والی پولیومہم میں مائیکروپلان کے مطابق عمل درآمد کیاجائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیووائرس کی حفاظتی خوراک سے محروم نہ رہے ان کا کہناتھا کہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانا اورحفاظتی ٹیکہ جات کورس مکمل کرانا بچوں کو بنیادی حق ہوتا ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ آج سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع وسطی کے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے دو قطرے ضرور پلائے جائیں اور اس کام کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیا جائے، اپنے دفتر میں پولیو سے بچائوکی قومی مہم کے حتمی انتظامات کے جائزہ اجلاس میں انھوں نے کہا کہ پولیو سے بچائو کی قومی مہم میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہر صورت مائیکرو پلان کے مطابق کام کو مکمل کیا جائے،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداداللہ صدیقی نے بتایا کہ کراچی کے 18ٹاؤنز میں پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تمام ٹاؤنز میں مہم کامیابی سے جاری رہے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں