پشاور کی مسجد قاسم علی خان کا رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان
کوہاٹ، مردان، بنوں اور چارسدہ سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا
ملک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کا خواب پورا نہ ہوسکا اور ایک مرتبہ پھر پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے برعکس آج روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس میں موجود مقامی افراد اور مسجد انتظامیہ نے آج رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ کوہاٹ، چارسدہ، مردان اور بنوں سمیت دیگرعلاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد آج سے یکم رمضان المبارک کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے علاقوں کوہاٹ، مردان، بنوں اور چارسدہ سمیت قبائلی علاقوں میں بھی آج پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر سے چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد 19 جون بروز جمعہ سے یکم رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2udaf5_mufti-popalzai_news