حیدرآباد پکا قلعہ گرائونڈ میں الطاف حسین کا خطاب سنا گیا

پنڈال میں قائد تحریک اور ملالہ کے خوبصورت پوریٹ لگائے گئے تھے، بچوں کی بھی شرکت.

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام پکا قلعہ گرائونڈ میںکارکنان اور عوام قائدتحریک الطاف حسین کا مواصلاتی خطاب سن رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین کا اتوار کو لندن سے دعوت فکر کے عنوان سے مواصلاتی خطاب حیدرآباد کے پکا قلعہ گرائونڈ میں سنا گیا جس کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے بنایا گیا۔


پنڈال چھوٹا پڑ گیا اور دعوت فکر کے عنوان سے ہونے والا پروگرام، جلسے میں تبدیل ہو گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد نے قلعہ گرائونڈ سے باہر ہی اپنے قائد کا خطاب سنا۔ پنڈال میں الطاف حسین اور ملالہ یوسف زئی کے خوبصورت پوریٹ لگائے گئے تھے۔ جلسے میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ملالہ یوسف زئی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ پنڈال میں علماء کرام، عمائدین شہر، تاجر، صنعت کار، وکلاء، طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پنڈال میں روایتی انداز میں ذمے داران و کارکنان کے لیے فرشی نشست اور مہمانوں و صحافیوں کے لیے کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

شدید گرمی کے باوجود کارکنان، شہر، لطیف آباد و قاسم آباد سے ریلیوں کی صورت میں پکا قلعہ گرائونڈ پہنچے جہاں شامیانے نہ ہونے کے باوجود وہ دوپہر 2 بجے سے ہی انتہائی نظم و ضبط سے بیٹھ گئے ۔دریں اثنا ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی جانب سے بھی قائد تحریک الطاف حسین کا فکر انگیز خطاب سننے کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے، اس سلسلے میں بلدیہ کمپلیکس پر بہت بڑا پنڈال بنایا گیا تھا ۔ اس موقع پرپروگرام میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن سراج راجپوت، زونل انچارج فرید احمد خان و اراکین زونل کمیٹی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی اور ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Load Next Story