پیپلزپارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز دی گئی، ذرائع


ویب ڈیسک June 18, 2015
بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ یا سکھر سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوایا جاسکتا ہے، ذرائع، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کی جب کہ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے فوجی قیادت سے متعلق بیان اور سندھ حکومت کے معاملات اور ملک کی موجودہ صورت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا جب کہ موجودہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی بھی تجویز دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کوفوری طور پر لاڑکانہ یا سکھر سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |