صفائی میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے برکات رضوی
آبادیوں سے کچرا 3 دن میں ہٹانے کی ہدایت، ایڈ منسٹریٹر کا مختلف علاقوں کا دورہ.
ڈسٹرکٹ چیف آفسیر و ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کا رپو ریشن سید برکات رضوی نے کہا ہے کہ صحت و صفا ئی کے سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
میونسپل ایمرجنسی کے تحت شہر بھر میں جاری 10 روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مین شاہراہوں سے صفا ئی کے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کر دیا گیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 3 یوم کے اندر آبادیوں میں موجود کچرا دن رات کی شفٹوں میں کام کر کے ٹھکانے لگائیں، صفائی کے کاموں میں اس بات کو یقینی بنایا جا ئے کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
دریں اثناء برکا ت رضوی نے ہوم اسٹیڈ ہال، سول اسپتال، گاڑی کھاتہ کا دورہ بھی کیا اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ جناح ہال میں ٹاون سٹی میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تنخواہوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کروایا جا ئے گا۔ اس مو قع پر ایڈمنسٹریٹر ٹائون سٹی عابد محمو د قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ عید سے قبل بلدیہ ملا زمین کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں۔