وفاقی بجٹ میں پولٹری پر تجویز کردہ ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

مشروبات پر عائد ٹیکس کی شرح بھی کم کرکے 10فیصد کرنے کی ترامیم تیار کرلی گئی ہیں، ذرائع


Irshad Ansari June 18, 2015
وفاقی وزیرخزانہ بجٹ پر جاری بحث سمیٹنے کے لیے اختتامی تقریر میں اقدامات کا اعلان کریں گے، ایف بی آر ذرائع۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ میں پولٹری انڈسٹری کے لیے عائد کردہ ٹیکس واپس لینے اور مشروبات پر عائد کردہ ٹیکس کی شرح کم کرکے 10فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ذرائع نے بتایا کہ پولٹری انڈسٹری پر بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکس واپس لینے کے حوالے سے نہ صرف ہدایات موصول ہوچکی ہیں بلکہ پولٹری انڈسٹری پر عائد ٹیکس واپس لینے کے حوالے سے فنانس بل کے لیے ترامیم بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مشروبات پر عائد ٹیکس کی شرح بھی کم کرکے 10فیصد کرنے کی ترامیم تیار کرلی گئی ہیں جو جمعہ کو وزارت خزانہ کو بھجوادی جائیں گی جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پر جاری بحث سمیٹنے کے لیے اپنی اختتامی تقریر میں اس کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں