رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان

جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1بجے تک بینکوں ومالیاتی اداروں کے دفاتر کھلے رہیں گے


Business Reporter June 18, 2015
جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1بجے تک بینکوں ومالیاتی اداروں کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق بینک اور مالیاتی ادارے پیر تا جمعرات صبح 8بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے دفتری امور جاری رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1بجے تک بینکوں ومالیاتی اداروں کے دفاتر کھلے رہیں گے تاہم بینکوں میں پبلک ڈیلنگ روزانہ صبح8بجے سے دوپہر پونے 2بجے تک بغیر کسی وقفے کے جبکہ جمعہ کو صبح8بجے سے دوپہر ساڑھے12بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں