مئی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری منفی70لاکھ ڈالر

11ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 315 فیصد کے اضافے سے 88کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی۔


Business Reporter June 18, 2015
11ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 315 فیصد کے اضافے سے 88کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی فوٹو : فائل

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی رفتار مزید کم ہوگئی، رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 80کروڑ 32لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 50کروڑ 91لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 46.8فیصد کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری منفی 70لاکھ ڈالر رہی، مئی 2014 کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 61کروڑ 22لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد (انفلوز) 2ارب 14کروڑ 56لاکھ ڈالر رہی تاہم اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 1ارب 34کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے انخلا کے سبب خالص براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 80 کروڑ 32لاکھ ڈالر رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق 11ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 31.6فیصد کمی سے 2ارب 62 کروڑ 89لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 3ارب 84 کروڑ 41لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، 11ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 315 فیصد کے اضافے سے 88کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں