پاکستان فٹبال فیڈریشن 2گروپس کی ٹھوکروں کا نشانہ بن گئی
ارشد لودھی کی زیرسربراہی کانگریس نے صدر فیصل صالح کو معطل اور سیکریٹری احمد یار لودھی کو برطرف کر دیا
GENEVA:
پاکستان فٹبال فیڈریشن 2 گروپس کی ٹھوکروں کا نشانہ بن گئی، ارشد لودھی کی زیر سربراہی کانگریس نے مبینہ مالی بدعنوانی، الیکشن میں دھاندلی اور فیڈریشن آئین میں جعل سازی کرنے پر صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کو معطل جبکہ سیکریٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کو برطرف کر دیا، کشمالہ طارق کو ویمنز کمیٹی کی چیئر پرسن اور تصور عزیز کو ڈپٹی منتخب کر لیا گیا۔
پی ایف ایف کرپشن کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ دوسری جانب فیصل صالح حیات کی سربراہی میں قائم پی ایف ایف نے تمام فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد باڈی کی کوئی آئینی حثیت نہیں، کانگریس متعدد عہدیداروں کو پہلے ہی برطرف کر چکی ہے، غیر قانونی اجلاس میں نام نہاد فیصلے کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، فیڈریشن کے الیکشن30 جون کو شانگہ گلی میں فیفا، اے ایف سی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ شیڈول پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سے قبل متوازی گروپس کے مابین کشمکش سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا،گذشتہ روز پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ممبر کانگریس و پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک گروپ کے صدر رانا محمد اشرف نے کشمالہ طارق اورتصور عزیز کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس کی صدارت نائب صدر محمد ارشد خان لودھی نے کی، اس میں26میں سے 20ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر کشمالہ طارق کو پی ایف ایف ویمن کمیٹی کی چیئر پرسن جبکہ تصور عزیز کو ڈپٹی منتخب کر لیا گیا۔ کانگریس نے پی ایف ایف میں مبینہ مالی بدعنوانی،الیکشن میں دھاندلی اور آئین میں جعل سازی کرنے پر صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کو معطل جبکہ سیکریٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کو برطرف کر دیا، عبوری طور پر نائب صدر محمد ارشد خان لودھی کو صدر اور کرنل (ر) فراست علی شاہ کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا، انتخابات30جون کو پاکستان فٹبال ہائوس لاہور میں ہونگے۔
رانا اشرف نے بتایا کہ فیڈریشن میں مبینہ کرپشن کا کیس ایف آئی اے کو دیا جائیگا۔ چیئر پرسن کشمالہ طارق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فٹبال میں کرپشن کرنیوالے عہدیداروں کیخلاف کارروائی اور احتساب کیا جائے۔ ادھر فیصل صالح حیات کی سربراہی میں کام کرنے والے گروپ نے فیصلوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہاکہ نام نہاد عہدیداروں کو کانگریس پہلے ہی برطرف کر چکی ہے، نئے اقدامات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انتخابات 30 جون کو شانگہ گلی میں ہی فیفا، اے ایف سی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آبزرور کی موجودگی میں ہونگے، اس کیلیے20 ارکان کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
ترجمان نے ارشد لودھی اور کشمالہ طارق کی تقرری کو بھی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔ سیکریٹری احمد یار لودھی نے کہا کہ اسلام آباد میں اجلاس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں، اس میں 18نہیں صرف 7 ارکان ہی شریک تھے، فیصل صالح حیات بدستور صدر اور میں سیکریٹری کے طور پرکام کر رہا ہوں، ہم فیفا سے رابطے میں ہیں ۔