دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں روس

روس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،


Numainda Express June 18, 2015
آرمی چیف کے دورے میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلیے فوجی وفودکے تبادلے پر اتفاق کیا۔ فوٹو : آئی این پی

ISLAMABAD: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بدھ کو ماسکو میں مصروف دن گزارا، آئی ایس پی آرکے مطابق انھوں نے ایک دفاعی نمائش میں ہر قسم کے ہتھیار، جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر دیکھے، آرمی چیف کے دورے میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلیے فوجی وفودکے تبادلے پر اتفاق کیا۔

جنرل راحیل شریف نے روسی فیڈریشن کے چیئرمین اسٹیٹ ڈوما سے بھی ملاقات کی جنھوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ روس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان اورروس کے تعلقات آزادانہ نوعیت کے ہیں جو مستقبل میں یہ مزید بہتر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |