نواز شریف اکتوبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نواز شریف اکتوبر میں اوباما کی خصوصی دعوت پر واشنگٹن جائیں گے، ذرائع


INP June 18, 2015
فوٹو :ـ فائل

وزیراعظم نواز شریف رواں سال دو مرتبہ امریکا کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اور اکتوبر میں صدر بارک اوباما کی دعوت پر امریکا جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اکتوبر میں اوباما کی خصوصی دعوت پر واشنگٹن جائیں گے۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔