امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے چرچ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک June 18, 2015
مینوئل افریقن میتھو ڈسٹ اپسکوپال چرچ کا شمار امریکا کے قدیم چرچز میں ہوتا ہے. فوٹو: ٹوئیٹر

امریکا کے افریقن امریکن چرچ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے امینوئل افریقن میتھوڈسٹ اپسکو پال چرچ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امینوئل افریقن میتھو ڈسٹ اپسکوپال چرچ کا شمار امریکا کے قدیم چرچز میں ہوتا ہے اور اسے افریقن امریکن عیسائیوں میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں