پیپلز پارٹی کا جلسہ سندھ کی تقسیم کا جشن ہے ایاز پلیجو
گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے باوجود آج سندھ بھر میں یوم سیاہ منائیں گے، پریس کانفرنس
عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حیدرآباد میں جلسہ کر کے سندھ کی تقسیم کا جشن منا رہی ہے۔
قوم پرست کارکنوں کی گرفتاریوں اور رکاوٹوںکے باوجود پیر کے روز سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا ، پیپلزپارٹی کے جشن کے جواب میں منگل 16 اکتوبرکو عوامی تحریک سندھ بھرمیں 13مقامات پر دھرنے دے کر قومی شاہراہیں بلاک کردے گی نسیم نگرچوک پر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز پلیجوکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر پولیس نے صوبے بھر میں قوم پرست جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ، صرف عوامی تحریک کے240 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے۔
قوم پرست کارکنان پرامن احتجاج کررہے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ پیر کے روز جلسہ عام کے موقع پر پیپلزپارٹی والے خود کریکر پھاڑیں گے اوردہشت گردی کا الزام قوم پرستوں پر لگایا جائے گا۔ کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں رجسٹر رکھیں اور سندھ کی تقسیم کے جشن میں شرکت کرنے والوں کے نام درج کریں، سندھ کی تقسیم کے جشن میں شرکت کرنے والا غدار ہوگا جسے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ قوم پرست کارکنوں کو دھمکیاں نہ دیں اگر انہیں گولی چلوانے کا اتنا ہی شوق ہے تو ایاز لطیف پلیجو سندھ کے حقوق کے لیے گولی کھاکر شہید ہونے کو تیار ہے۔