اوورسیزکالز پر ٹیکس تجارت کے لیے نقصان دہ ہےگوہر اللہ

فیصلہ واپس لیا جائے، صدر چیمبر، مسائل حل کرانے کیلیے سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تقرر.


Numainda Express October 15, 2012
فیصلہ واپس لیا جائے، صدر چیمبر، مسائل حل کرانے کیلیے سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تقرر۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہر اللہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشین اتھارٹی کی طرف سے اوورسیز کالز پر 7روپے 50 پیسے فی منٹ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو بیرون ملک تجارت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں ٹیلی فون کالز فری مہیا کی جا رہی ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معاشی استحکام میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں، اوور سیز کال پر ٹیکس عائد کرنے سے انہیں اپنے اہل خانہ سے رابط کرنے میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک فون کالز پر ٹیکس کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ دوسری جانب گوہراللہ نے سرکاری و نجی اداروں میں ممبران کے مسائل حل کرانے کے لیے سب کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر کر دیے ہیں اور متعلقہ اداروں کے مقامی سربراہان سے کہا ہے کہ وہ ممبران کے مسائل کے حل کیلیے چیمبر کی سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں