تجارت کے فروغ کیلیے سرگرم عمل ہیں صدرکراچی چیمبر
آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹرکے وفد کی ملاقات، مسائل حل کرنے کیلیے آواز اٹھانے کا یقین دلایا
آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس کوکسٹمز اورایف بی آرکی سطح پردرپیش مسائل کے احاطے کیلیے کراچی چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کی جائیگی۔
یہ بات کراچی چیمبر کے صدرمحمد ہارون اگر نے کراچی آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام محمد اور صدرشمعون باقر علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوںنے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹرکوجائز اور قانونی مسائل کی نشاندہی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ شہرمیں امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باوجود تاجربرادری اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جو لائق تحسین ہے تاہم کراچی چیمبرکی منتخب ٹیم قیام امن اور تجارت وصنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے سرگرم عمل ہے۔
امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اورسرکاری ایجنسیوں سے مربوط رابطوںکیلیے رینجرزچیمبرلائژن سیل (آرسی ایل سی) کے علاوہ وزارت خارجہ کانیشنل کرائسز منیجمنٹ سیل بھی کراچی چیمبرکی عمارت میں خدمات انجام دے رہا ہے اور یہ یومیہ بنیادوں پرکاروباری برادری کی شکایات کا اندراج اورمتعلقہ اداروں تک ان کی شکایات پہنچانے میںمصروف ہیں۔ انھوں نے کسٹمزوایف بی آر سے متعلقہ شکایات کے حوالے آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ تحریری طور پران مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ کراچی چیمبر اپنی سفارشات کے ساتھ ان شکایات کومتعلقہ اداروںتک پہنچائے۔
اس موقع پر وفد نے امید ظاہرکی کہ کراچی چیمبرماضی کی طرز پراب بھی کراچی آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن کیساتھ تعاون کی پالیسی کوجاری رکھے گا۔ اس موقع پر کراچی چیمبر کے سینئر نائب صدر شمیم احمد فرپو ، نائب صدرناصر محمود،منیجنگ کمیٹی کے اراکین عبدالباسط، زاہد اقبال ، آصف شیخ جاوید ، شہزاد مبین ، منصور سلیمان ، محمد آصف ، جہانگیر شاہد ، اختر جمیل رحمانی اور زاہد اقبال بھی موجودتھے۔