ماڈل ایان علی نے جبری ملاقاتیں کرانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

خصوصی افراد سے الگ كمروں ميں جبری بٹھا كرملاقات كرائی جاتی ہے جو مختلف اندازميں دباؤ ڈالتے ہيں، درخواست گزار

خصوصی افراد سے الگ كمروں ميں جبری بٹھا كرملاقات كرائی جاتی ہے جو مختلف اندازميں دباؤ ڈالتے ہيں، درخواست گزار. فوٹو : این این آئی

كرنسی اسمگلنگ كيس ميں گرفتارمعروف ماڈل ايان علی نے اڈيالہ جيل ميں ان كی مرضی كے خلاف مختلف شخصيات سے جبری ملاقاتيں كرانے كے جيل حكام اور انتظاميہ كے اقدام كو عدالت ميں چيلنج كر ديا ہے۔


كسٹم عدالت كے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ايان كی طرف سے دائر درخواست سماعت كے لئے منظور كرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جيل اڈيالہ كو نوٹس جاری كركے اس بابت وضاحت و جواب طلبی كرلی ہے۔ مبينہ جبری ملاقاتوں پرسخت سيخ پا ہونے والی ماڈل ايان نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے كہ ان كے پاس مختلف شخصيات كو جيل بھيجا جاتا ہے اور ان سے خصوصی الگ كمروں ميں جبری بٹھا كرملاقات كرائی جاتی ہے جو مختلف اندازميں دباؤ ڈالتے ہيں اور اسے ہراساں بھی كرتے ہيں۔

ماڈل ایان علی نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اپنی مرضی كے بغير كسی سے ملاقات نہيں كرنا چاہتیں اس لئے سپرنٹنڈنٹ جیل كو جبری ملاقاتوں سے روكا جائے۔
Load Next Story