سی ڈی اے صنعتی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے ظفربختاوری

فراہمی آب، ڈرینج سسٹم اور کہوٹہ روڈ کو دورویہ بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں، صدر اسلام آباد چیمبر


PPI October 15, 2012
کہوٹہ ٹرائی اینگل انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی نومنتخب اراکین آئی سی سی آئی سے ملاقات. فوٹو فائل

کہوٹہ ٹرائی اینگل انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدراعجازابراہیم میمن کی سربراہی میں وفدنے اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نومنتخب آفس بیریئرزسے ملاقات کی اورتمام اراکین کوانتخاب پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق مسائل کے حل کیلیے آواز اٹھانے پران کے کام کی تعریف کی۔

اس موقع پراسلام آبادچیمبرآف کامرس کے صدرظفربختاوری نے کہاکہ صنعتکارملکی معیشت کومستحکم کرنے اورروزگارکی فراہمی میںاہم کرداراداکررہے ہیں لیکن سی ڈی اے کی جانب سے ناکافی سہولیات کے باعث صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میںمشکلات کا سامنا ہے۔ انھوںنے سی ڈی اے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ صنعتکاروںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔ فراہمی آب، ڈرینج سسٹم ،سڑکوںاوراسٹریٹ لائٹس کی مرمت اورمین کہوٹہ روڈکودورویہ بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں سی ڈی اے کااہم کرداررہاہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتکاروںکوسہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ملکی تجارت اوربرآمدات کوترقی دے سکیں۔ انھوںنے وفدکوبتایاکہ سی ڈی اے کے نئے چیئرمین سید طاہر شہباز محنتی اورمخلص انسان ہیںاوروہ صنعتکاروں اوراسلام آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں اور انھوںنے یقین دلایاہے کہ ان کی تعیناتی کی مدت کے دوران تاجروں اورصنعتکاروں کے بیشترمسائل حل کرلیے جائیں گے۔ وفدکے اراکین نے فراہمی آب، ڈرینج سسٹم اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اورمین کہوٹہ روڈکو دورویہ بنانے کیلیے سی ڈی اے کی توجہ کی اہمیت سے ظفربختاوری اوردیگرکوآگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں