ملکی تاریخ میں بجلی کی پیداوار پہلی بار 16 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی

آج ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار 50 میگا واٹ ہو جائے گی، وزارت پانی و بجلی


ویب ڈیسک June 18, 2015
ملک میں بجلی کی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگا واٹ ہو چکی ہے. فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کی مجموعی پیداوار 16 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار16 ہزار میگا واٹ ہے جب کہ آج مزید 50 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کردی جائے گی جس کے بعد مجموعی پیداوار 16 ہزار 50 میگا واٹ ہو جائے گی۔ حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگا واٹ ہو چکی ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال تقریباً 4 ہزار میگاواٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں