بھارت مذاکرات کی بحالی کے لیے اقدامات کرے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے، ترجمان


ویب ڈیسک June 18, 2015
پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے، ترجمان. فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دنیا بھر میں اٹھایا جائے گا تاہم پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q217/q217.webp

اسلام آباد میں ہفتہ وار پريس بريفنگ كے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خليل اللہ نے كہا كہ پاكستان اس خطے كے تمام ممالک كے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہم جنوبی ايشا ميں امن اور ترقی كو فروغ دينا چاہتے ہيں، اس ليے بھارت كی جانب سے ان اہداف كے حصول كے حوالے سے ديئے جانے والی ہر تجويز كا خيرمقدم كريں گے۔ انہوں نے كہا كہ يہ تاثر غلط ہے كہ پاكستان امن كے ليے كسی دوسرے ملک كی منت سماجت كر رہا ہے، تاہم ہمارا اس بات پر بھی پختہ يقين ہے كہ علاقائی امن اور ترقی كے ليے پاكستان اور بھارت كے مابين تعلقات ميں بہتری كو كليدی حثيت حاصل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q315/q315.webp

ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ پاكستان اور بھارت كے درميان بعض ايسے تنازعات اور پيچيدہ معاملات ہيں جن كو ڈائیلاگ اور بات چيت كے ذريعے حل كرنا ضروری ہے اس ليے ہم بھارت كی جانب سے ايسے اقدامات كا بھی خير مقدم كريں گے جن سے علاقے ميں امن كو فروغ ملےاور دوطرفہ تعلقات ميں بھی بہتری آئے۔ انہوں نے خبردار كيا كہ پاک بھارت كشيدگی ميں اضافے سے نہ صرف ان دو ممالک بلكہ پورے خطے پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q415/q415.webp

حاليہ بھارتی اشتعال انگيز بيانات كو اقوام متحدہ يا كسی اور عالمی پليٹ فارم پر اٹھانے كے حوالے سے پاكستان كے ممكنہ اقدامات كے بارے ميں سوال كا جواب ديتے ہوئے قاضی خليل اللہ نے كہا كہ پاكستان كے مفادات كے تحفظ كے ليے تمام تر ممكنہ اقدامات اٹھائيں جائيں گے۔ بھارت اور پاكستان كی جانب سے رہا كيے جانے والے ماہی گيروں كی تعداد كے بارے ميں سوال پر انہوں نے كہا كہ اس حوالے سے دونوں ممالک كے رہنماؤں نے فيصلہ كرليا ہے تاہم مطلوبہ اقدات اٹھانے ميں كچھ وقت لگے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q513/q513.webp

https://img.express.pk/media/images/daesh/daesh.webp

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاكستانی سيكيورٹی فورسز كی جانب سے افغان سرزمين كے اندر جاكر ايک زخمی افغان فوجی كو دہشت گردوں سے بچانے كا اقدام افغان حكام كی درخواست پر اٹھايا گيا تھا جب کہ جہاں تک ''داعش'' نامی دہشت گرد تنظيم كے خلاف ايران اور افغانستان كے ساتھ مل كر كام كرنے كی بات ہے پاكستان نے ہمشہ يہ بات كی ہے كہ يہ تنظيم ايک بڑا خطرہ ہے تاہم اس گروہ كی پاكستان ميں موجودگی كے شواہد نہيں ملے، كئی ممالک نے اس تنطيم كے خلاف انفرادی اور مشتركہ طور پر اقدامات كيے ہيں، پاكستان كے دہشت گردی كے خلاف عزم سے سب واقف ہيں اور اس حوالے سے پاكستان عالی برادری كے ساتھ تعاون بھی كرتا آيا ہے، اگر كسی ملک كی جانب سے كسی مخصوص گروہ كے خلاف تعاون كے حوالے سے كوئی تجويز آتی ہے تو اس كا جائزہ ليا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q613/q613.webp

https://img.express.pk/media/images/zarb-azb/zarb-azb.webp

قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظيم كے سربراہ اجلاس ميں پاكستان كی نمائندگی اعلیٰ سطح پر ہوگی، چين كے صوبہ سنكيانگ ميں چينی حكام كی جانب سے وہاں كے مسلمانوں كو مبينہ طور پر روزے ركھنے سے روكے جانے كے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ انہوں نے اس حوالے سے ميڈيا رپورٹس نہيں ديكھيں، چين كے ساتھ دوطرفہ مذاكرات ميں باہمی دلچسپی كے تمام امور زيربحث آتے ہيں، چين ايک ذمہ دار ملک ہے اور وہ انسانی حقوق كے حوالے سے اپنے فرائض سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ ايران نے پاكستان سے آنے والوں پر پوليو كے حوالے سے كوئی سفری قدغن نہيں لگائی۔ انہوں نے بريفنگ كے آغاز پر پاک فوج كو ''ضرب عضب'' كا ايک سال مكمل ہونے پر اس آپريشن ميں ملنے والی مثالی كاميابيوں پر مباركباد بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں