وزیراعظم کی ہدایت پر سحر و افطار کے لئے بجلی کی فراہمی کا شیڈول جاری

سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور30 منٹ بعد تک جبکہ افطار کیلئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،وزیراعظم


ویب ڈیسک June 18, 2015
سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور30 منٹ بعد تک جبکہ افطار کیلئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وزارت پانی وبجلی نے سحر و افطار کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور 30 منٹ بعد تک جب کہ افطار کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس سے متعلق وزارت پانی و بجلی نے شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو نئے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آئیسکو نے رمضان المبارک کے لئے لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنی خرابی دورکرنے کے لئے آئیسکو عملہ دفتروں میں موجود رہے گا جب کہ سحری کے لئے 2 بجے سے ساڑھے 3 اور افطار و تراویح کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں