حکومتی اقدامات سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ڈاکٹر افتخار
سائنسدانوں کی تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج سے کاشتکار مستفید ہورہے ہیں، چیئرمین پی اے آرسی
لاہور:
پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار بڑھانے اور فصلوں کوبیماریوں سے بچانے کیلیے تحقیقی سرگرمیوں کوفروغ دیاجارہا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زرعی سائسندانوں کی تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج سے کاشتکار مستفید ہورہے ہیں۔ پیداوارمیں اضافے اور فصلوں پر بیماریوں کے حملے کے سدباب کیلیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کوفروغ اور تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی کویقینی بناکرفی ایکڑپیداواربڑھائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ گزشتہ چندسالوںکے دوران حکومت کے اصلاحی اقدامات سے زرعی پیداوارمیںاضافہ ہواہے اور ضروریات سے زائدغذائی اجناس برآمد بھی کی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ زراعت کے شعبے کوبہتری کے راستے پرگامزن کرکے معاشی شرح نمو بھی بہترکی جاسکتی ہے۔