پاک فوج کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے وزیراعظم نوازشریف

یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی پاک فوج کے خلاف بیان دے اور ہم چپ رہیں،وزیراعظم

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ذرائع، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ پاک فوج کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے۔





ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک فوج سے متعلق دیئے گئے بیان پر گفتگو کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے دورے پر ہیں اور وزیراعظم نوازشریف نے ان سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا۔




ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے لیے لڑرہی ہے اس کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی پاک فوج کے خلاف بیان دے اور ہم چپ رہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے آصف زرداری کےبیان پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ردعمل کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کےشریک چیرمین آصف زرداری کی جانب سے پاک سے متعلق بیان سامنے آیا تھا جس کےبعد سیاسی حلقوں میں اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس بیان کے بعد آصف زرداری سے ملاقات سے معذرت کرلی تھی اور وزیراعظم نے اپنے رد عمل میں بیان کو قابل افسوس قرار دیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2uhist_pm-nawaz_news
Load Next Story