رمضان کی سعادتیں اور برکتیں مبارک آج پہلا روزہ ہے
کراچی ،لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگربڑے اور چھوٹے شہروں میں تراویح کے اجتماعات ہوئے
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی تروایح کے انتظامات کیے گئے اور مساجد سمیت مختلف مقامات پر نماز تروایح ادا کی گئی۔
ملک بھر میں ماہ صیام کی آمد کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد آج فرزندان اسلام پہلا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ ماہ مبارک کی برکتیں سمیٹنے کے لیے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تروایح کے اجتماعات منعقد ہوئے۔
کراچی ،لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگربڑے اور چھوٹے شہروں میں تراویح کے اجتماعات ہوئے جب کہ ان کی سکیورٹی کے لیے بھی سخت انتطامات کیے گئے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن سازشوں سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ارض پاک کے خلاف ہر سازش عزم و ہمت سے ناکام بنادیں گے۔