وزیراعظم کی رمضان المبارک میں سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت

جن مجرموں کی سزا پر عملدرآمد رمضان المبارک میں ہونا تھا ان کو عارضی طور پر معطل کیا جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 18, 2015
وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو بھی موثر عملدرآمد یقنی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جن مجرموں کی سزا پر عملدرآمد رمضان المبارک میں ہونا تھا ان کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کو برقرار رکھا جائے۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو بھی موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں