لوڈ شیڈنگ سے برآمدات متاثرہورہی ہیں رائس ایکسپورٹرز
جاویدغوری کی سربراہی میں وفد کی کے ای ایس سی حکام سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کراچی میں رائس انڈسٹری کودرپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید علی غوری کی قیادت میںایسوسی ایشن کے وفد نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ انتظامی افسران سے ملاقات کی اور پورٹ قاسم کے علاقے میں رائس انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
رائس انڈسٹری کے وفد میں صفدر مہکری، محمود مولوی، شاہد تواوالا، چیلا رام، عبدالطیف پراچہ اور مزمل رئوف پراچہ شامل تھے جبکہ کے ای ایس سی کی جانب سے ہیڈ آف پلاننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن سید محمد طحہ،ہیڈ آف نیو کنکشن ادریس خان شامل تھے۔ چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن جاوید علی غوری نے کے ای ایس سی کے اعلیٰ انتظامی افسران کو پورٹ قاسم کے علاقے میں متواتر لوڈ شیڈنگ اور زیرالتوا معاملات سے آگاہ کیا۔انھوں نے بتایاکہ بجلی کے مسائل کی وجہ سے چاول کے ایکسپورٹ آرڈرز پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اوربروقت آرڈرز پورے نہ ہونے سے ملک کو زرمبادلہ کی مد میں بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
اس موقع پر کے ای ایس سی کے اعلیٰ انتظامی افسران نے رائس ایکسپورٹرز کو مکمل تعاون اور مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی اور کے ای ایس سی کے سینئرافسران پر مشتمل ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جو رائس ایکسپورٹرزسے مشاورت کے ذریعے تمام مسائل کے حل کویقینی بنائے گی۔