زرداری کے بیان پر وفاقی حکومت کا صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کافیصلہ

حکومت اس آپشن پر بھی غور کررہی ہے کہ حالیہ بیانات کے بعد وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اس معاملے پر اعتماد میں لیں۔


عامر خان June 19, 2015
حکومت اس آپشن پر بھی غور کررہی ہے کہ حالیہ بیانات کے بعد وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اس معاملے پر اعتماد میں لیں،فوٹو: ایکسپریس نیوز

وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حالیہ بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیا ہے ۔

اس آپشن پرغور کیا جارہاہے کہ پاک فوج کی حمایت میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایک قرارداد لائی جائے جسکے ذریعے پارلیمنٹ میں پاک فوج کی دہشت گردی خلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن ضرب عضب میں دی گئی بیش بہا قربانیوں کو سلام تحسین اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور پارلیمنٹ پاک فوج کی کارکردگی کو مکمل تائید کرے گی۔ حکومت اس آپشن پر بھی غور کررہی ہے کہ حالیہ بیانات کے بعد وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اس معاملے پر اعتماد میں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں