ورلڈ بینک پنجاب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کیلیے مزید فنڈنگ پرتیار

7.5 ارب روپے کے اضافی قرضے کی فراہمی کیلیے معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ متوقع


APP October 15, 2012
پراجیکٹ 2.77 ارب سے 18 اضلاع میں شروع ہوا، اب تمام اضلاع تک توسیع دیدی گئی۔ فوٹو : رائٹرز/فائل

ورلڈ بینک نے صوبہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلیے 7.5 ارب روپے کا اضافی قرضہ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس حوالے سے معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ متوقع ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے مطابق گزشتہ مشن کے دوران ورلڈ بینک کے نمائندوں نے پیشرفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پراجیکٹ اسٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی تھی، ابتدائی طور پر پراجیکٹ 2.773ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے 18 اضلاع کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے شروع ہوا تھا جسے بعد میں تمام 36 اضلاع تک توسیع دیدی گئی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق صوبے کے کم وبیش 5 کروڑ 20 لاکھ لینڈ اونرز کا ڈیٹا کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں 25 لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم سروس سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں اور 545 دیہات کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جا چکا ہے، پراجیکٹ کی تکمیل کے نتیجے میں نہ صرف ریکارڈ محفوظ بنایا جا سکے گا بلکہ خدمات کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں