انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعلیم کا فروغ ضروری ہےشاہی سید

سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل گئی ہیں۔

سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل گئی ہیں۔


ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے ترقی پسندانہ سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا جس کیلیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلیے بھرپور اقدامات کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان ہائوس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی اولین ترجیح تعلیم کا فروغ ہے، اگر آج بھی ہم نے ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو تاریخ ہمیںکبھی معاف نہیں کریگی، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے یا ایک مخصوص سوچ کو پروان چڑھانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال اس بات کی متقاضی ہے کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کریں، اگر قوم کی بیٹیوں پر حملے کے اور انھیں خون میں نہلانے کیخلاف اب بھی ہم یک آواز نہ ہوئے تو کب ہوں گے، انھوں نے مزیدکہا کہ کارکنان کو درپیش مسائل کا بخوبی احساس ہے، ظلم کی تاریک رات چاہے کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو اس کا اختتام روشن صبح پر ہی ہوتا ہے۔
Load Next Story