بھارتی ریاست اتر پردیش کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

پرتاپ گڑھ کے ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ویب ڈیسک June 19, 2015
5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز. فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد کے علاقے پرتاپ گڑھ کے ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں