غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے الیکٹرانک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

این جی اوز کی ماضی کی سرگرمیوں اور فنڈنگ کے ذرائع کی تصدیق بھی کی جائے گی


ویب ڈیسک June 19, 2015
نامکمل آن لائن فارم کی حامل درخواستیں خود بخود ہی مسترد ہوجائیں گی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیوں پر رکھنے کے لئے الیکٹرانک رجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کی سربراہی میں اقتصادی امور ڈویژن کے ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کمیٹی نے 7 نکاتی سفارشات وزیراعظم کوبھجوادیں ہیں جس میں بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے 10 روز میں الیکٹرانک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے پہلے مرحلے میں اسکریننگ کی جائے گی اور پھر موصول درخواستوں کی 45 دنوں کے اندر اسکروٹنی کروائی جائے گی، این جی اوز کی ماضی کی سرگرمیوں اور فنڈنگ کے ذرائع کی تصدیق کی جائے گی اور کلیئر ہونے والی غیر ملکی آئی این جی اوز کو مخصوص علاقوں میں کام کی اجازت دی جائے گی جب کہ نامکمل آن لائن فارم کی حامل درخواستیں خود بخود ہی مسترد ہوجائیں گی۔

خصوصی کمیٹی نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کا کام وزارت داخلہ کو سونپنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر غیر ملکی این جی او کی رجسٹریشن کا پرفارمہ وزارت داخلہ کو بھجوائے گا جب کہ امریکی این جی او سیو دی چلڈرن سمیت 9 غیر ملکی این جی اوز کونئی رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں