رمضان المبارک کی پہلی سحری میں حکومتی دعوے کی قلعی کھل گئی

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات میں بدستورلوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنارہا۔


ویب ڈیسک June 19, 2015
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات میں بدستورلوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنارہا۔ فوٹو:فائل

رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں وزیراعظم کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری میں ملک کے مختلف حصوں میں بجلی غائب رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سحری کے اوقات میں بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فیڈرل بی ایریا،ملیر، شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے رہے جہاں شہریوں نے شدید مشکلات میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کی۔

اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یہی حال رہا اور گوجرانوالہ، قصور،ساہیوال، شیخوپورہ میں بھی حکومت اپنا وعدہ پورا نہ کرسکی، چارسدہ اور زیارت سمیت مختلف شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور 30 منٹ بعد تک جب کہ افطار کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں