غازی عبد الرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ملزم کو گرفتار کرکے 24 جولائی کو پیش کیا جائے، عدالتی حکم
عدالت نے غازی عبدالرشید کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
غازی عبدالرشید قتل کیس میں متعدد نوٹسز کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ملزم کو گرفتار کر کے 24 جولائی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں عدالت نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔