ٹی ایم او سہون کے 3 افسران جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب نے کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد کے الزام میں گزشتہ روز تینوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔


ویب ڈیسک June 19, 2015
نیب نے کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد کے الزام میں گزشتہ روز تینوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے تحصیل میونسپل آفس سہون کے 3 افسران کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے ٹی ایم او سہون کے تین افسران ظہور شاہانی، رحمت اللہ میمن اور ادریس میمن کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں کی رقم خرد برد کرنے میں ملوث ہیں اس لئے ان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سیہون میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں افسران کو حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں